احساس پروگرام میں شامل ہونے کا طریقہ

 ⭕ 2021 احساس  ايمرجنسي کفالت پروگرام

(مکمل معلوماتی پوسٹ)




احساس کفالت کی 8171 ایس ایم ایس سروس کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے .

احساس پروگرام رقم وصول کرنے کا طریقہ

کیا آپ احساس کفالت پروگرام کے مستحق ہیں ؟

 جاننے کیلیئے قومی شناختی کارڈ نمبر 8171 پر ایس ایم ایس کریں،

اور جوابی ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہونے والی ہدایات پر عمل کریں ۔ 

 مستحق گھرانے احساس 8171 سروس کے ذریعے اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 8171 پر بھیج کر احساس کفالت پروگرام میں اپنی اہلیت کے بارے میں جان سکتےہیں ۔ اس ضمن میں مستحق گھرانوں کو احساس کی جانب سے مختلف طرح کے جوابی پیغامات بھجوائےجا رہے ہیں جنکی تفصیل اس 

معلوماتی پوسٹ میں ملاحظہ کریں ۔


احساس کفالت پروگرام میں اپنی اہلیت جاننے کے لیے ابھی اپنا شناختی کارڈ نمبر 8171 پر سینڈ کریں ۔ اور دی گئی ہدایات پر عمل کریں ۔ 


(01) اگر آپ کو قریبی بنک سے رجوع کرنے کا کہا جاتا ہے تو پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے رہائشی حبیب بنک جبکہ خیبرپختونخواہ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے رہائشی بنک الفلاح سے رابطہ کریں ۔ اگر آپ کو احساس رجسٹریشن سینٹر پر اندراج کرنے کا کہا جاتا ہے تو آپ قریبی احساس رجسٹریشن سینٹر پر جا کر اپنا اندراج کروائیں ۔ اور اگر آپ مستحق ہونے کے باوجود اہل نہیں ہیں تو اپنی شکایت درج کروائیں ۔

 احساس ادائیگی مراکز کی معلومات کے لیے اس لنک کو وزٹ کریں ۔ 

Ehsaas Payment Centers:

www.pass.gov.pk/Document/Downloads/LECA2021.pdf 


(02) اگر آپ کو 8171 سے جوابی ایس ایم ایس میں اندراج کروانے کا کہا جاتا ہے تو احساس رجسٹریشن سینٹر میں جا کر اپنی رجسٹریشن کروائیں ۔ 

احساس رجسٹریشن سینٹر کی معلومات کے لیے اس لنک پر وزٹ کریں

Ehsaas Registration Centers:

https://nser.nadra.gov.pk/nsersurvey/bispnsersurveycenters 

احساس ايمرجنسي پروگرام میں شکایت کرنے کا طریقہ


(03) اگر آپ کو مستحق ہونے کے باوجود نااہل کر دیا گیا ہے تو سیٹیزن پورٹل ایپ پر اپنی شکایت درج کروائیں ۔ جس کا طریقہ ذیل میں بیان کیا گیا ہے ۔

 سیٹیزن پورٹل ایپ پر شکایت درج کروانے کا طریقہ

سب سے پہلے نیچے موجود لنک کے ذیعے گوگل پلے سٹور سے سیٹیزن پورٹل ایپ ڈاؤنلوڈ کریں،

اس کے بعد اپنا اکاؤنٹ بنائیں اور 

"New Complaint" 

پر کلک کر کے لسٹ میں موجود

"Ehsaas Program"  

کو سلیکٹ کر کے اس میں اپنی شکایت لکھ کر بھیج دیں ۔ 

سیٹیزن پورٹل ایپ کو اس لنک سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں ۔ 

Citizen Portal App: 

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.govpk.citizensportal 


(04) اور جن لوگوں کو جون تک انتظار کرنے کا کہا گیا ہے تو اس کا مطلب ہے آپ کا سروے ہو چکا ہے لیکن آپ کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال جاری ہے جو جون 2021ء تک مکمل ہوگی ۔ لہذا ایسے گھرانوں کو اپنی اہلیت چیک کرنے کے لیے جون 2021ء تک انتظار کرنا پڑے گا ۔


(05) معذور اور حصوصی افراد کی رجسٹریشن کا مکمل طریقہ اس وڈیو میں ملاحظہ فرمائیں ۔

Disabled Persons:

https://www.facebook.com/watch/?v=432389714483609


(06) جن لوگوں کو انگلیوں کے مسائل کا سامنا ہے وہ اس لنک پر اپنی درخواست درج کروائیں ۔

Fingerprints Problem:

http://complaints.pass.gov.pk 


(07) احساس پروگرام کے نمائندے سے بات کرنے کے لیے بذریعہ فون کال یا ای میل کے ذریعے رابطہ کریں ۔

Phone: 0800-26477/0519240024

Email: contactus@pass.gov.pk 


(08) احساس کفالت پروگرام سے متلعق مزید معلومات کے لیے احساس معلوماتی گروپ کو جوائن کرلیں ۔ شکریہ


Facebook Group:

https://www.facebook.com/groups/EhsaasKafalatProgram 

WhatsApp Group:

https://chat.whatsapp.com/IqiG2TlGZd26d5LwCkbh6z 


(09) احساس سروے ملک بھر میں تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ سروے کے مطابق احساس کفالت میں شامل ہونے والے نئے مستحق گھرانوں کو رقم وصولی یا شناختی کارڈ بنوانے کیلیئے ڈاک خطوط مرحلہ وار بھیجے جا رہے ہیں۔ خطوط وصول کرنے کی کوئی فیس نہیں ہے۔ جن گھرانوں کو خط موصول ہوئے ہیں وہ کفالت کیلیئے اہل ٹھہرائے گئے ہیں. ایسے گھرانے خطوط میں دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔ ایسے گھرانے جن کے شناحتی کارڈ نمبر ہمارے پاس نہیں ہیں ان کو چاہیئے کہ خط میں درج طریقہ کار کے مطابق جلد نادرا سے اپنے گھر کی خواتین کے شناختی کارڈ بنوائیں کیونکہ ادائیگیاں شناختی کارڈ کی بنیاد پر صرف اہل گھرانوں کی خواتین کو ہی ہونگی۔

ایسے گھرانے جن کے شناختی کارڈ ہمارے پاس ہیں تو وہ متعلقہ خط ملنے کی بعد اپنی احساس کفالت کی چھ مہینے کی قسط -/12000ْ روپے قریبی احساس ادائیگی مرکز سے وصول کر لیں۔ قسطوں کی ادائیگی کا آغاز اسی ہفتے کر دیا جائے گا۔ وہ مستحق گھرانے جو کسی وجہ سے احساس سروے میں شامل ہونے سے رہ جائیں وہ احساس رجسٹریشن ڈیسک کے ذریعے سروے میں خود کو رجسٹر کروا سکتے ہیں ۔


(10) احساس پروگرام، صحت انصاف کارڈ،کارڈ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم، پرائم منسٹر یوتھ لون سکیم اور دیگر حکومتی امدادی و فلاحی پروگرامز سے متعلق تمام اپ ڈیٹس کے لیے نیچے دیا گیا معلوماتی گروپ کو جوائن کر لیں ۔ تاکہ آپ کو تمام معلومات بروقت ملتی رہے ۔ شکریہ

WhatsApp Group for Ahsas Kafalat Program

https://chat.whatsapp.com/J9anDEm7KySAHHbifWITj5 

#EhsaasKafalatProgram 

#احساس_کفالت_پروگرام

Post a Comment

1 Comments