احساسِ وسیلہ تعلیم پروگرام کے تحت نئے پروگرام کا آغاز ہو چکا ہے، پروگرام کے تحت سرکاری سکول میں پڑھنے والے لڑکیوں کو 2 ہزار اور لڑکوں کو 15 سو روپے ملیں گے۔ یہ پیسے بچوں کو اسکول بھیجنے کے لیے استعمال ہوں گے

   احساس پروگرام/BISP پروگرام اپڈیٹس۔۔



حکومت نے "وسیلہ تعلیم پروگرام" کا دائرہ بڑھا کر نرسری سے بارہویں کلاس تک کر دیا ہے۔ اب سیکنڈری اور ہائیر سکینڈری سکول کے بچے بھی وظیفہ حاصل کر سکیں گے۔


جن طلباء و طالبات کے والدین پہلے سے احساس پروگرام/بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت پیسے وصول کررہی ہیں،

انکے بچوں کو کلاس نرسری سے بارہویں کلاس تک تعلیمی وظیفہ دیا جائے گا۔


وسیلہ تعلیم پروگرام میں وظیفے کی رقم کی تفصیل ذیل ہیں۔

پرائمری،0-5 (بچا=1500-بچی=2000) روپے۔۔عمر 4 سے 12 سال

سیکنڈری،6-10 (بچا=2500-بچی=3000)روپے۔۔عمر 8 سے 18 سال

ہائیر سیکنڈری،11-12 (بچا=3500-بچی=4000) روپے۔-عمر 13 سے 22 سال


شرائط درجہ ذیل ہیں۔


بچے/ بچی کی نادرا دفتر سے فارم ب بنانا لازمی ہے


سکول ماسٹر کا تصدیق شدہ فارم جس میں بچے/بچی کی کلاس اور سکول میں داخلے کی تفصیلات موجود ہوں(یہ فارم بی آئی ایس پی آفس  سے وصول کرسکتے ہیں)


بچے/ بچی کی فارم ب ، سکول سے تصدیق شدہ فارم اور بچے کو ہمراہ لیکر اپنے متعلقہ تحصیل دفتر میں بچے/بچی کی احساس پروگرام میں اندراج کیلئے تشریف لے جائیں


سب لوگوں سے درخواست ہے کہ اپنے قریبی احساس پروگرام سے مستفید ہونے والے غریب و لاچار خواتین کو اس بارے میں آگاہ کریں اور انکی مدد کرکے بچوں کو سکول میں داخل کروائیں۔۔۔


Post a Comment

0 Comments